تجارتی خسارے میں 11ماہ میں 4.2فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک

برآمدات میں 11ماہ میں 1ارب 84کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے،رواں مالی سال کے 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں 2کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 48کروڑ ڈالر رہا۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جون 2016 15:51

تجارتی خسارے میں 11ماہ میں 4.2فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2016ء) :ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں 11ماہ میں 4.2فیصد اضافہ ہواجبکہ برآمدات میں 11ماہ میں 1ارب 84کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں 2کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 48کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 11ماہ میں تجارتی خسارے میں 4.2فیصد اضافہ ہوا۔ تجارتی خسارہ 11ماہ میں 16ارب 38کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔11ماہ میں 1ارب 84کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔جبکہ 11ماہ برآمدات 20ارب 13کروڑ ڈالر رہی ۔اسی طرح 11ماہ میں 36ارب 51کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :