پی سی بی کے ”کرتا دھرتاؤں“ نے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی ٹیم انگلینڈ روانہ کردی

منگل 21 جون 2016 15:39

پی سی بی کے ”کرتا دھرتاؤں“ نے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی ٹیم انگلینڈ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21جون ۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ”کرتا دھرتاؤں“ نے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی قومی ٹیم انگلینڈ روانہ کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گزشتہ دورہ انگلینڈ میں برطانوی میڈیا کے سٹنگ آپریشن کے ذریعے سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے بھی کچھ نہیں سیکھا ،بورڈ کے ”کرتا دھرتاؤں “ نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ٹیم کو انگلینڈ بھیج دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سکیورٹی ہیڈ کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم اور باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے ابھی تک ٹیم کو جوائن نہیں کیاجب کہ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن نے بھی ابھی تک ٹیم کو جوائن کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد اور کرنل(ر) اعظم 28 جون کو ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔