کاشتکار پانی کے باکفائت استعمال کے لیے ٹینشومیٹر کا استعمال کریں،ڈاکٹر صغیر احمد

منگل 21 جون 2016 15:35

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء ) ڈاکٹر صغیر احمد ڈائریکٹر کاٹن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی چھدرائی کا عمل بوائی کے 20سے 25دن کے دوران یا پہلے پانی سے قبل یا خشک گوڈی کے بعد ایک ہی دفعہ مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ لائنوں میں کاشتہ بی ٹی اقسام کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30سے35دن بعد جبکہ بقیہ آبپاشیاں 12سے15دن کے وقفہ سے کریں۔

(جاری ہے)

پٹڑیوں پر کاشتہ کپاس کو بوائی کے بعد پہلا پانی تین سے چار دن بعد اور بقیہ پانی چھ سے نو دن کے وقفہ سے لگایاجائے جبکہ لائنوں میں کاشتہ چھوٹے قد والی روائتی اقسام کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30سے 40دن بعد اور لمبے قد والی روائتی اقسام کو پہلی آبپاشی بوائی کے 40سے50دن بعد کریں۔ بقیہ آبپاشیاں 12سے 15دن کے وقفہ سے کریں۔کاشتکار پانی کے باکفائت استعمال کے لیے ٹینشومیٹر کا استعمال کریں اور فصل کو ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :