شین وارن برطانوی نو عمر ماڈل انجلینا ٹیلر کی محبت کے جال میں پھنس گئے

منگل 21 جون 2016 15:23

شین وارن برطانوی نو عمر ماڈل انجلینا ٹیلر کی محبت کے جال میں پھنس گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) آسٹریلیا کے سابق جادوگر سپنر شین وارن کو پھرسے محبت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وارن ان دنوں ایک اور نا معلوم لڑکی کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جوکہ عمر میں ان سے کہیں چھوٹی ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ان کی مذکورہ لڑکی کے ساتھ سینٹرل لندن میں ایک جگہ کھینچی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ سرعام محبت کے اظہار میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

اس لڑکی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق انگلینڈ سے ہے اور اس کا نام انجلینا ٹیلر ہے۔ یہ لڑکی پہلے ماڈلنگ کرتی رہی ہے اب اس کو وارن کی سفارش پر اٹلی کی ایک ملٹی نیشنل فیشن چین میں اعلی ملازمت دی گئی ہے۔ واضح ر ہے کہ وارن کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیکسن کی عمر اس وقت 15 برس ہے۔