ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

منگل 21 جون 2016 15:23

ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء)کبھی لہنگا،کبھی ساڑھی،کبھی ویسٹرن ڈریس،کبھی انارکلی میں ملبوس ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ ہی کی نہیں ،فیشن ورلڈ کی بھی کوئن بن گئیں ۔

(جاری ہے)

بھارت میں ہونے والے ایک آن لائن سروے میں ثانیہ مرزا بہترین خوش لباس کھلاڑی قرار پائی ہیں ۔کوئی ایوارڈ فنگشن ہو یادوستوں کی محفل، کوئی تقریب یا ریمپ پر واک،ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کیساتھ ہوں یا فیملی کے ساتھ ہر موقع پران کا لک پرفیکٹ ہوتا ہے۔سروے میں باسٹھ اعشاریہ نو فی صد افراد کا یہ ہی کہنا ہے کہ خوش لباسی میں ثانیہ مرزا جیسا کوئی کھلاڑی نہیں۔