جشن آزادی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 6 اگست سے شروع ہوگی

منگل 21 جون 2016 14:58

جشن آزادی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 6 اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 6 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 13 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا پروگرام جناح سٹیڈیم، اسلام آباد منعقد کروائے گی۔