مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد نے رمضان سستے بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی

منگل 21 جون 2016 14:57

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد نے منگل کو رمضان سستے بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔ ترجمان مارکیٹ کمیٹی کے مطابق رمضان سستے بازار پاکستان ٹاؤن ‘ بارہ کہو اور ترلائی ایریا کے سبزی اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں سبزیوں میں آلو 28 روپے کلو،آلو سٹور 24 روپے ‘ پیاز24 روپے کلو، ٹماٹر31 روپے کلو، ادرک85 روپے کلو، لہسن 175 روپے کلو، چائنہ لہسن175 روپے کلو، لیموں115 روپے کلو، بھنڈی 32روپے کلو، کدو30 روپے کلو، بینگن 28 روپے کلو، مٹر112 روپے کلو، فراش بین78 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 65 روپے کلو،ٹینڈا دیسی 65روپے، کھیرا35 روپے کلو، شملہ مرچ 40 سے 55 روپے کلو، سبز مرچ 46 روپے، گوبھی 45 روپے سے 72روپے ، بند گوبھی30 روپے، کریلہ35 روپے، پالک35 روپے، مولی32 روپے، شلجم 42 روپے کلو، ماڑو 42 روپے، شکر قندی 62 روپے، گاجر 45 روپے، چکن 129 روپے فی کلو اور انڈے 74 روپے فی درجن ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو125 روپے سے 144 روپے ، وائٹ سیب 63 سے 88 روپے کلو، عنبری سیب 58 سے 84 روپے کلو، چائنہ سیب155سے 184روپے،نیوزی لینڈ سیب 220سے 250روپے، کیلا پاکستانی 95 سے 132 روپے فی درجن، انڈین کیلا 135 سے 156 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 158 روپے کلو، خربوزہ 16سے 24روپے، تربوز15سے 20روپے فی کلو، خوبانی کابلی 135سے 155‘ آڑو 130 سے 145، گرما 45سے 62روپے، آم سندھڑی 85 سے 118 روپے فی کلو ہے اور آم مالدیخ 50 سے 66‘ آم الماس 45 سے 58 ‘ آم لنگڑا 52 سے 70 ‘ آم چونسہ سفید 85 سے 118‘ دوسہری آم 55سے 82 ‘ آم راٹھول 118سے 130 ‘ آم دیسی 42سے 58 روپے فی کلوہیں۔