انور حسین کیپی ٹی وی لاہور کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ سیلز لاہور کے عہدے پر ترقی

منگل 21 جون 2016 14:56

لاہور۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء)پی ٹی وی لاہور کے شعبہ مارکیٹنگ کے انور حسین کو ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ سیلز لاہور کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے با ت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے پی ٹی وی پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ادارے نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اتر نے کے لیے پہلے سے بڑھ کر کام کرینگے۔ انور حسین نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز آ ف بزنس کی ڈگری لے رکھی ہے اور جنرل منیجر مارکیٹنگ پی ٹی وی اسلام آباد بھی رہ چکے ہیں۔