ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی

منگل 21 جون 2016 14:45

کوالالمپور ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتیں 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ملائیشیا ء کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برساملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے خریداری کے معاہدے 2.1فیصد کی کمی کے بعد 2400رنگٹ یا 591ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر قیمتیں 2397رنگٹ تک گر گئی جو گزشتہ پانچ مہینوں میں پام آئل کی کم ترین سطح ہے۔