جاپانی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

منگل 21 جون 2016 14:45

ٹوکیو ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) ایشیا ء کے اہم ترین سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بینچ مارک نکی 225انڈکس میں 0.53فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، انڈکس میں مجموعی طور پر 85.28پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈکس 15880.02 پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

ٹاپک انڈکس میں 0.80فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر 10.29پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈکس 1268.90پوائنٹس تک گر گیا۔