برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی

منگل 21 جون 2016 14:45

ٹوکیو ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بارے میں ریفرنڈم کی تاریخ قریب آتے ہی برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک روز قبل برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 2008ء کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم منگل کو اس میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کی کرنسی مارکیٹ میں پاؤنڈ 1.4057ڈالر میں ٹریڈ ہوا جبکہ اس سے قبل اس کی قدر 1.4075ریکارڈ کی گئی تھی۔ نیویارک میں ایک روز قبل پاؤنڈ کی قدر میں 2.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قدر 1.4708ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے برعکس ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 103.93ین کے مقابلے میں گزشتہ روز یہ شرح 104.02ین فی ڈالر ریکارڈ کی گئی۔