خام تیل کی قیمتوں میں کمی

منگل 21 جون 2016 14:44

سنگاپور ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) بین الاقومی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ریفرنڈم کے انعقاد اور امریکی خام تیل کے بارے میں رپورٹ کے اجراء کے تناظر میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.32فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 49.21ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔برینٹ کروٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.45فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.42ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔