بارش کے باعث کھیلوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل

منگل 21 جون 2016 14:43

بارش کے باعث کھیلوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل

لاہور۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں گذشتہ روز ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور لوگوں نے پارکوں، دریائے راوی اور نہروں کا رخ کیا۔ وہ خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بچے بارش میں فٹ بال، کرکٹ و دیگر کھیل کھیلتے دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم، ایل سی سی گراؤنڈ اور ماڈل ٹاؤن فٹ بال گراؤنڈ سمیت لاہور کی مختلف گراؤنڈز پر کھڑے ہونیوالے بارش کے پانی کی وجہ سے کھیلوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں جبکہ ان ڈور کھیلوں کے ایونٹس پر کوئی اثر نہ پڑا اور وہ جاری رہے۔ بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے متعلقہ محکموں کے اہلکاران متحرک ہوگئے اور انہوں نے اپنی امدادی کار روائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :