ایجوکیٹر ز کی بھرتی کے سلسلہ میں عبوری میرٹ لسٹ 24جون کوآویزاں کی جائے گی

منگل 21 جون 2016 14:32

سرگودھا۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر سرگودہا ثاقب منان نے بتایاہے کہ ایجوکیٹر ز کی بھرتی کے سلسلہ میں عبوری میرٹ لسٹیں 24جون 2016ء کو متعلقہ اتھارٹیز کے دفاتر میں آویزاں کر دی جائیں گی اوراس سلسلہ میں امیدواران کی سہولت کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی یہ لسٹیں دیکھی جاسکیں گی۔