روس میں برآمدی گندم کی قیمتوں میں کمی

منگل 21 جون 2016 14:18

ماسکو ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) روس میں برآمدی گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق گندم کی بھرپور فصل کے امکانات کے بعد روسی برآمدی گندم کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

روس نے رواں سال 64.5ملین ٹن گندم کی پیداوار کاہدف مقرر کیاہے 2015ء میں یہ شرح 61ملین ٹن تھی۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بحیرہ اسود کیلئے روسی گندم کی قیمت 181ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔ یہ اس سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں تین ڈالر کم ہے۔ ماہرین کے مطابق جولائی سے مارکیٹ میں نئی گندم کی آمد شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ روس گزشتہ ایک سال کے دوران 33.3ملین ٹن اجناس برآمد کی جس میں 24.1ملین ٹن گندم بھی شامل ہے۔