بھارت میں چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی

منگل 21 جون 2016 14:18

نئی دہلی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) بھارت میں چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہ جولائی کیلئے چینی کی خریداری کے معاہدے 0.35فیصد کی کمی کے بعد 3651 روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر بھارت کی حکومت نے چینی کی برآمد پر ٹیکس عائد کیاتو اس صورت میں ملک میں چینی کی قیمتیں 100سے لے کر 150روپے تک گرجائیگی۔ اسی طرح گند م کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جولائی کیلئے بھارتی گندم کی خریداری کے معاہدے 0.29فیصد کی کمی کے بعد 1723 روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے ۔