جاپان میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 21 جون 2016 14:17

ٹوکیو ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) جاپان میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے مطابق نومبر کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 3.6فیصد اضافے کے بعد 155.9ین یا1.49ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

یہ 8جون کے بعد ربڑ کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سنگا پور،چین اور جاپان میں ربڑ کی قیتموں میں اضافے کا رجحان سامنے آیاہے ۔گزشتہ روز شنگھائی میں ستمبر کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 10975یوآن یا 1666.65ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔