سعودی عرب میں خام تیل کی برآمدات میں کمی

منگل 21 جون 2016 14:17

سعودی عرب میں خام تیل کی برآمدات میں کمی

دوبئی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) سعودی عرب اپریل کے دوران خام تیل کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھرپور پیداوار کے باوجودگزشتہ مارچ میں خام تیل کی برآمدات میں کمی سامنے آئی ،اس دوران خام تیل کی پیداوار 7.444ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی جبکہ مارچ کے مہینے میں یہ شرح 7.541ملین یومیہ تھی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اوپیک میں سب سے بڑابرآمد کنندہ ملک ہے اور اندرونی طور پر بھی ملک میں خام تیل کے استعمال میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔اپریل میں یہ شرح 290.898ملین بیرل یومیہ تھی جبکہ مارچ میں یہ شرح 296.659 ملین بیرل ریکارڈ کی گئی تھی اسی طرح ریفائنریز میں تیل صاف کرنے کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اپریل میں یہ شرح 2.510ملین بیرل یومیہ تھی جبکہ اس کے برعکس مارچ میں 2.574ملین یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی۔