توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے توانائی کے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں ‘خادم حسین

منگل 21 جون 2016 14:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران نے صنعتی شعبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،اس لیے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں اور سستی بجلی کے حصول کے لیے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں،پن بجلی توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے ،مہنگی بجلی سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں ،۔

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے بلکہ تمام صوبوں کی اتفاق رائے سے اس کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔

پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو صنعت کو وافر خام مال مہیا ہوگا اور چمنیوں سے نکلنا شروع ہوجائے گا ۔6.1ملین فٹ پانی کا ذخیرہ کرنے والے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :