پنجاب حکومت کی جانب سے حکیموں پر لگایا گیا ٹیکس واپس لیا جائے‘ حکماء

منگل 21 جون 2016 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء)پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں حکیموں اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز پر ٹیکس لگایا گیا ہے، حکومت کی جانب سے مسیحا پر ٹیکس لگانا قابل مذمت ہے۔ کیونکہ یہ دکھی اور لاچار افراد کو سستا علاج مہیا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار اسلامک طب پاکستان کے صدر حکیم میاں ناہید امجد عارفی، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اکرم نجمی، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد اسلم جوئیہ، حکیم غلام عباس، حکیم وارث علی اور حکیم محمد ابوبکر نے حالیہ بجٹ کے حوالے سے منعقدہ کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکیموں پر لگایا گیا ٹیکس واپس لیا جائے کیونکہ حکیم مختلف مد میں حکومت پنجاب کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں حکیموں پر ٹیکس لگانا ظا لمانہ اقدام کے مترادف ہے۔