اویس علی شاہ کے اغوا کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 جون 2016 13:12

اویس علی شاہ کے اغوا کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جون 2016ء) : سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی 8 اراکین پر مشتمل ہو گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں 2 ڈی آئی جیز، 4 ایس ایس پیز اور انسپکٹرز شامل ہیں۔ کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں منیر شیخ ، فاروق اعوان م ڈاکٹر فاروق، نوید خواجہ اور عدیل چانڈیو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :