سورج مکھی کی خزاں کی فصل کی کاشت سے قبل زمین کی تیاری ضروری ہے، محکمہ زراعت

منگل 21 جون 2016 13:09

راولپنڈی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) سورج مکھی کی خزاں کی فصل کی کاشت سے قبل زمین کی تیاری ضروری ہے۔محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی خزاں کی فصل کیلئے زمین کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ بارانی علاقوں میں سورج مکھی کی خزاں کی کاشت کا موزوں وقت شروع جولائی سے آخر جولائی تک ہے۔

(جاری ہے)

وریال زمینوں میں سورج مکھی کی کاشت کے لئے دو سے تین بار ہل چلا کر سہاگہ دیں۔ فصلات کی کٹائی کے بعد والی زمینوں میں تین سے چار دفعہ ہل چلا کر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہو جائے اور پچھلی فصل کی باقیات ختم ہو جائیں۔ کاشت سے قبل زمین کو ہموار ضرور کریں۔ کاشت سے پہلے مٹی کا تجزیہ کروا لینا بہتر ہے تاکہ زمین کی زرخیزی کا پتہ چلایا جا سکے ۔ اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب نے ضلع کی سطح پر تجزیہ گاہیں قائم کی ہیں

متعلقہ عنوان :