یورو کپ میں پرتشدد واقعات : یوئیفا نے ہنگری، بیلجیئم ، پرتگال کے فٹبال ایسوسی ایشنزسے جواب مانگ لیا
منگل 21 جون 2016 13:09
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) یورپی فٹبال ایسوسی ایشن ( یوئیفا) نے یورو 2016 مقابلوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال کے فٹبال ایسوسی ایشنز پر الزامات عائد کیے ہیں۔یہ الزامات ان ممالک کے شائقین کے خراب رویوں اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لگائے گئے ہیں۔ہنگری کے حامیوں پر ہجوم میں بیچینی پیدا کرنے، آتش بازی کرنے اور آئس لینڈ کے ساتھ ڈرا ہونے والے میچ کے دوران میدان پر مختلف چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
بیلجیئم پر آئرلینڈ کے خلاف جیتے جانے والے میچ کے دوران اس کے شائقین کی جانب سے آتش بازی اور میدان میں چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ہنگری کے معاملے پر سماعت 21 جون کو ہوگیاس کے علاوہ پرتگال کے شائقین پر آسٹریا کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ میں میدان میں اتر آنے کا الزام لگایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ہنگری کے معاملے پر 21 جون کو سماعت ہوگی جبکہ دیگر دو تنظیموں کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں کہ 17 جون کو سینٹ ایٹینے میں جمہوریہ چیک کے خلاف 2-2 سے ڈرا ہونے والے میچ کے آخری مرحلے میں کروئیشیا کے شائقین کی جانب سے رخنہ ڈالنے اور اسے متاثر کرنے کے سبب کروئشیا کو سزا دی جائے گی یا نہیں۔ریفری مارک لیٹنبرگ کو میدان پر آتش بازی پھینکنے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے کھیل کو روکنا پڑا تھا۔ان میں سے ایک پٹاخہ ایک اہلکار کے پاس پھٹا جو اسے ہٹانے کی کوشش کر رہا تھا۔اس سے قبل فرانس میں جاری یورو کپ ٹورنامنٹ میں روس کی فٹبال یونین پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یوئیفا نے روس اور انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ مارسیے میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران جو پرتشدد واقعات ہوئے تھے اگر ویسا دوبارہ ہوتا ہے تو انھیں نااہل قرار دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.