انگلینڈ ٹیم یورو فٹ بال چمپئن شپ میں اپنا پری کوارٹر فائنل میچ 28 جون کو کھیلے گی

منگل 21 جون 2016 12:54

انگلینڈ ٹیم یورو فٹ بال چمپئن شپ میں اپنا پری کوارٹر فائنل میچ 28 جون ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) انگلینڈ ٹیم یورو فٹ بال چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنا میچ 28 جون کو کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنا پہلا لیگ میچ روس کے خلاف 1-1 گول سے برابری پر کھیلا تھا، دوسرا لیگ میچ ویلز کی ٹیم سے 2-1 گول سے جیتا تھا ‘ تیسرا میچ سلواکیہ کے خلاف بغیر کسی گول کے برابری پر کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ویان رونی کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پری کوارٹر فائنل میں کوئی بھی ٹیم حریف ہوئی انکی ٹیم اس کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریگی۔ یورو چمپئن شپ 10 جون سے شروع ہے 10 جولائی تک فرانس میں کھیلی جائیگی جس میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے پنجہ آزما ہیں، سپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ بی میں روس ویلز اور سلواکیہ کے ساتھ رکھا گیا تھا ۔ انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا پری کوارٹر فائنل میچ 28 جون کو کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :