کوپا امریکہ فٹ بال کپ ، پہلا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائیگا، امریکہ کو ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہوگا

منگل 21 جون 2016 11:37

کوپا امریکہ فٹ بال کپ ، پہلا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائیگا، امریکہ ..

لاس اینجلس ۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا سیمی فائنل مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا۔ ایونٹ کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکا ہے، لاسٹ فور مرحلے کے پہلے میچ میں بدھ کو میزبان امریکہ کو ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں دفاعی چیمپئن چلی، ارجنٹائن، امریکہ اور کولمبیا شامل ہیں۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور امریکہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن چلی اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 26 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 27 جون کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :