بھارت اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 21 جون 2016 11:37

بھارت اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا ..

ہرارے ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء) بھارت اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرایا تھا، دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :