ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ شروع ہوگئی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 19:04

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔ پاکستان راکٹ سپورٹس ٹرسٹ کے زیراہتمام چھ روزہ لیگ میں روزانہ 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور پاکستان راکٹ سپورٹس ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو شیراز سلیم تھے۔

ان کے مطابق لیگ کروانے کا مقصد انڈر 10, 12, 14 کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ سکواش میں اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔ ٹیموں میں ینگ فالکنز ٹیم کے کوچ گوگی علاؤ الدین ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں عزیر رشید، ارسلان خاور، خاقان ملک، عثمان بٹ اور زوہیر شاہد شامل ہیں۔دی میروکس کے کوچ ذوالفقار خان ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں معین رؤف، انس بخاری، میر فیاض، طیب رؤف اور ابتسام ریاض شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاؤ الدین کنگز کے کوچ عبدالرشید ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں حمزہ بھٹی، زوریز نعیم، حذیفہ شاہد، عثمان علاؤ الدین اور معاذ خان شامل ہیں۔ ایگلز ڈریمز کی ٹیم کے کوچ محمد نعیم ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں سلمان سلیم، طلحہ بن زبیر، امیر اللہ، اشاب عرفان اور حسان رضا شامل ہیں۔ دی سٹرائیکر کی ٹیم کے کوچ محمد ارشد ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں نقاش شاہد، محبوب محمود، عفنان مدثر، عبدالمغنی اور محمد احسن شامل ہیں۔ فنٹاسٹک فائیو کی ٹیم کے کوچ عاصم امین ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں شہزاد خان، احمد مبین، عبداللہ رشید، جنید خان اور محمد زاہد شامل ہیں۔