آج ”یوم یتامیٰ“ سماجی جوش و جذبے سے منایا جائے گا - صائمہ شبیر

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:39

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) پاکستان آرفن کیئر فورم کے تحت آج عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی ”یوم یتامیٰ“ سماجی جوش و جذبے سے منایا جائے گا- الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے ’یوم یتامیٰ“ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یتیم بچوں کے مسائل اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اِس ضمن میں پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرنے والے مختلف اداروں کی جانب سے’یوم ِ یتامیٰ “ کا منانا اِس عزم کا اظہار ہے کہ مسلم معاشرے کے لئے ہر یتیم بچہ رنگ، نسل اور مذہب کی تمیز کے بغیر اپنے ہی بچوں کی طرح عزیز ہے ۔ اِس یقین کے ساتھ کہ ہمارے معاشرے میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے ، ایک نئے اور صحت مند معاشرے کی طرف پہلا قدم ۔ معاشرے کے یتیم ہمارے بچے ، ہماری ذمہ داری۔”پاکستان آ رفن کئیر فورم“ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کا با شعور طبقہ یتیم بچوں کو درپیش مسائل کو سمجھے اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اُن مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھے۔

متعلقہ عنوان :