پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملنا ملک کے لئے ایک نیک شگون ہے : پیاف

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:39

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ8 سال بعد پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملنا ملک کے لئے ایک نیک شگون ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معیشت کے مختلف پہلوؤں میں بہتری ایک خوش کن پیغام ہے ِ ۔ جن میں زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا، شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ اور غربت اور مالیاتی خسارے میں کمی شامل ہیں جس سے فی کس آمدنی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

معاشی اشاروں پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ فارن ایکسچینج ریزرو 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

عرفان شیخ نے کہاکہ قومی سطح پر درپیش کئی مشکل داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر بھی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال سکیل انڈسٹریز تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں حکومت کو صنعتی تجارتی، کاروباری و زرعی ترقی اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے توانائی بحران پر جلد از جلد قابو پانا ہو گا ۔

سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ ابھرتی معیشت اور ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے مگر حکومت کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار، کم شرح ٹیکس، مقامی بچت سکیموں میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سیاسی ماحول میں گرما گرمی ابھرتی معیشت کے لئے پریشان کن اور حکومت کے لئے چیلنج ہے۔

متعلقہ عنوان :