حکومت پٹرول کی قیت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے،ڈاکٹر نوشین حام

پیر 20 جون 2016 18:35

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان ہے اور اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے اس طوفان کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا ،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ،نہ جانے کیوں وفاقی حکومت عوام کش اقدامات کیوں کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں اشیاء صرف کی قیمتوں پرقابو پانے کے حکومت دعوے حقیقت نہیں بن سکے ،رمضان بازاروں میں اشیاء صرف کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی حصول مشکل ہوتا جارہا ہے ،ان حالات میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے ذرائع آمد و رفت کے کرائے بھی بڑھ جائیں ،

متعلقہ عنوان :