بچہ قتل کرکے ویرانے میں پھینک دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:25


نوشہرہ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) نوشہرہ میں 11گیارہ سالہ بچہ اغوا ء کے بعد بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا جس کی لاش رشکئی کے ویرانے سے برآ مد ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

․تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں 11سالہ بچے کو دوستوں نے بے دردی کے ساتھ بھانسی دے کر قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی مقتول کے والد پرویز نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شام سے میرا بیٹا احد کھیلنے کے بھانے گھر سے گیا اور افطاری تک واپس نہ آیا جس کے بعد ہم نے بچے کی تلاش شروع کر دی لیکن کئی نہ ملا ․سحری کے وقت ہمیں اطلاع ملی کہ رشکئی کے ویرانے میں ایک لاش پڑی ہے ہم گئے دیکھا تو میرے بیٹے کی لاش تھی․پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان ذیشان ولد سید محمد اور فرحان ولد مقرب ساکنان ضلع دیر واڑی کو گرفتار کر لیا ․پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کو پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :