’کربلا کا سماں ہے‘

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:25

سمبڑیا ل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء )آسمان پر سورج زمین پر واپڈا کا قہر جاری جبکہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی بھی نایاب ہوگیا ہے جس پربچے بلبلاتے اور خواتین بددعائیں دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال و گردونواح میں گزشتہ روز بھی جہاں سورج آگ برساتا رہا وہیں واپڈا کی جانب سے بار بار ٹرپنگ ،طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کی ”توبہ“ کرادی ،بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پانی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا جس کی وجہ سے بچے سارا دن بلکتے رہے اور خواتین جھولیاں اٹھا اٹھا کر واپڈا والوں اور حکمرانوں کو بددعائیں دیتی رہیں ۔

عوام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں آنے والے رمضان المقدس میں واپڈا کی جانب سے وعدوں کے برخلاف بدترین لوڈ شیڈنگ انتہائی باعث شرم ہے ،حکومت کچھ خوف خدا کرے اور کم از کم روزہ داروں کا ہی خیال رکھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرے ۔