فیصل آباد،راجبہ روڈ کی چوڑائی کیلئے رکاوٹ بننے والے 22 در ختوں کو کٹوا د یا جائے گا ، ترجمان پی ایچ اے

پیر 20 جون 2016 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) جھال خانوانہ پراجیکٹ کی تعمیر کے ساتھ سا تھ راجبہ روڈ کی چوڑائی کیلئے DCO کی ہدایات پررکاوٹ بننے والے وہاں موجود22 در ختوں کو کٹوا دےئے جائیں گے اور تعمیر کے بعد ان کی جگہ پر نئے درخت لگائے جائیں گے ترجمان پی ایچ اے کے مطابق اس کے علاوہ NLC کے پروجیکٹ منیجر کی طرف سے اور DO Road کی طرف سے بار بار درخواست وصول ہوئی ہیں اور کا م کی ایمرجنسی کی وجہ سے وہاں موجود درختوں کو فوری طور پر کٹوا کے باغ جناح میں محفوظ کر لیا ہے تاکہ ان کی باقاعدہ نیلامی کروائی جا سکے اس کیلئے ہم نے اخبار میں درختو ں کی نیلامی کے حوالہ سے اشتہار دے دیا ہے

متعلقہ عنوان :