فیصل آباد ،سحری کے وقت شہری کے گھر 6فٹ کا سانپ گھس آگیا

پیر 20 جون 2016 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) سحری کے وقت ستیانہ روڈ کے علاقے میں شہری کے گھر 6فٹ کا سانپ گھس آیا ، ریسکیو 1122نے 20منٹ کے بعد سانپ کو پکڑ لیا، تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ کے علاقے کریم گارڈن کے رہائشی سعید خان کے گھر سحری کے وقت سانپ گھس آیا جس پر سعید خان نے ریسکیو1122کو کال کی ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر20منٹ بعد سانپ کو پکڑ لیا ، سانپ کی اطلاع پر پورا محلہ اکٹھا ہوگیا تھا لوگوں میں خوف وہراس تھا ۔