جلو موڑ کے رہائشیوں کاقبضہ مافیا کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 جون 2016 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) قبضہ مافیا کے خلاف جلو موڑ کے رہائشیوں کا لاہور پریس کلب کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شوکت سہیل بٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبضہ مافیا سے ان کی جان چھڑوائیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی شوکت سہیل بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور ہماری زمینوں پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے شوکت سہیل بٹ جیسے سیاسی رہنما مسلم لیگ(ن) کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ حکومت ایسی کالی بھیڑوں کو اپنی جماعت سے نکال باہر کریں۔

متعلقہ عنوان :