فیصل آباد، موبائل کمپنیوں کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ گرفتار چار فرار

پیر 20 جون 2016 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس نے موبائل کمپنیوں کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کے ایک نو جوان کو گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ چار افراد فرار ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چوکی علی پور بنگلہ کے قریب پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت مشکوک ویگن کو روک کر ویگن میں سوار افراد سے پوچھ گچھ کی تو چار افراد فرار ہو گئے جبکہ ایک کو پٹرولنگ پولیس نے حراست میں لیا جسکا نام وارث علی معلوم ہوا ہے ، ملزم نے بتایا کہ وہ موبائل کمپنیوں کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کرتے ہیں ، پٹرولنگ پولیس نے ویگن سے 20ڈرائی بیٹریاں بھی برآمد کر کے ملزم کو تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :