چین بھر میں طوفانی اور موسلادھار بارش ، 12افراد ہلاک ،بڑے پیمانے پر تباہی

پیر 20 جون 2016 16:28

چونگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ اختتام ہفتہ چین بھر میں شدید طوفان کے بعد کم از کم 12افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، جنوب مغربی چین کی چونگ چنگ میونسپلٹی میں ہفتے کے بعد طوفانی بارش کی وجہ سے دریاؤں کے اپنے کناروں سے بہہ جانے اور سیلاب آنے کی وجہ سے 5افراد ہلاک ہو گئے ، چونگ چنگ میں سیلاب پر قابو پانے اور قحط سالی کی امدادی کارروائیوں کے ہیڈ کوآرٹر کا کہنا ہے کہ 1197افراد متاثرہوئے اور 66مکانات تباہ ہوئے ہیں ، دریائے یانگٹ ژی کے معاون دریا یونگ ننگ میں اسی سال کی تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا ، پانی کی سطح حفاظتی لائن سے 1.43میٹر بلند ہو گئی ۔

صوبے شہری امور کے محکمے کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ انہوئی میں 3افراد اپنی جانوں سے ہاتھ د ھو بیٹھے ،یہ افراد مکانات منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ، سوسونگ کاؤنٹی میں ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس کاوئنٹی میں ہفتے کی صبح سے طوفانی بارش ہوئی جس سے 26900ہیکٹر رقبہ کی فصل ،266مکانات تباہ اور 16ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نا پڑا ، صوبہ گوئی ژو یو میں امدادی کارکن کوئلے کی ایک کان منہدم ہونے کے بعد 8پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ کان اتوار کو ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے زیر آب آ گئی ، جنوبی چین کے صوبہ ہونان کا اندازہ ہے کہ واقعہ میں براہ راست اقتصادی نقصان کی حد 73ملین یوآن (قریباً11ملین امریکی ڈالر ) ہے ۔

متعلقہ عنوان :