المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ، سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے یوم امام حسن رضی الله تعالیٰ عنہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسن اپنے ناناسید الانبیاء (ﷺ)کی سیرت کاپاکیزہ عکس تھے

Malik Usman ملک عثمان پیر 20 جون 2016 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جون 2016ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ، سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے یوم امام حسن رضی الله تعالیٰ عنہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسن اپنے ناناسید الانبیاء (ﷺ)کی سیرت کاپاکیزہ عکس تھے ،حسن وجمال کے ساتھ ساتھ خداترسی ،انسان دوستی ،سخاوت اور فیاضی بھی آپ کورحمة ُاللعالمین سے ورثہ میں ملی تھی ،انہوں نے کہاکہ غریب و مسکین لوگوں کی مدداور دلجوئی اُن کے کردارکابنیادی وصت ہے ۔

آج جو ادارے اور افرادانسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں انہیں چاہیے کہ حضرت حسنین کریمین کے طرززندگی کواپنے لئے مشعل راہ بنائیں،انسانیت کی خدمت کے کام میں ہمیں سرکاردوعالم ﷺاہل بیت نبوت ،صحابہ اکرام کے طرزعمل سے رہنمائی بھی ملتی ہے اور حوصلہ بھی ملتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی جن شعبوں میں انسانیت کی خدمت کررہی ہے اُن میں طب اور تعلیم سرفہرست ہے ،میڈیکل کے شعبے میں آنکھوں کے آپریشن ،ہونٹ اور تالوکٹے بچوں کے آپریشن ،تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچوں اور ڈائیلیسس کے مریضوں کا مفت علاج کیاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ متاثرین زیادہ ہیں اور وسائل کم ہے کوئی بھی معاون صاحب استطاعت ،حسب استطاعت ایک یااس سے زیادہ مریضوں کے علاج کے اخراجات اپنے ذمہ لے کر اس کارخیر میں تعاون کرسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :