ڈیرہ مراد جمالی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، دوافراد شدید زخمی

پیر 20 جون 2016 12:05

کوئٹہ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء ) نیشنل ہائی وے پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس میں دوموٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کے ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوید علی اور ریاض احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پولیس نے ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :