زیادتی کیس، بھارتی وزارت خارجہ اور بی سی سی آئی نے کر کٹر کو بچانے کیلئے نئی کہانی گھڑ ڈالی

خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والاکوئی کھلاڑی نہیں بلکہ سپانسر شپ کا ایک رکن ہے،بی سی سی آئی ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں مقامی خاتون کو بھارتی کرکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ہرارے پولیس کمشنر کی تصدیق

اتوار 19 جون 2016 17:48

زیادتی کیس، بھارتی وزارت خارجہ اور بی سی سی آئی نے کر کٹر کو بچانے کیلئے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) اور بھارتی وزارت خارجہ نے دورہ زمبابوے کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اپنے کر کٹر کو بچانے کے لیے نئی کہانی گھڑ ڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والاکوئی کھلاڑی نہیں بلکہ سپانسر شپ کا ایک رکن ہے ،میڈیا پر کسی کھلاڑی کے گرفتار ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب زمبابوے میں تعینات بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں ، وہ اپنے شہری کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ہرارے پولیس کمشنر نے تصدیق کی کہ ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں مقامی خاتون کو بھارتی کرکٹر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔