بوریوالہ میں دو نامعلوم ڈاکوسیلز مین سے نقدی اور ہزاروں روپے کے سگریٹ لوٹ کر فرار ہو گئے

اتوار 19 جون 2016 17:40

بوریوالہ۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) شہر کے پوش علاقے اے بلاک میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکو مقامی سگریٹ کمپنی کے سیلز مین سے75ہزار روپے نقداور ہزاروں روپے کے سگریٹ لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا سیلز مین محمدایوب گذشتہ روزسپلائی اور ریکوری سے فارغ ہوکر کمپنی کے رکشہ پرواپس دفترآرہا تھا کہ راجباہ کے نزدیک ایک125موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر75ہزارروپے کیش اور72ہزارروپے ما لیت کے سگریٹ لوٹ کرفرار ہوگئے، پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :