حکومت کرپشن کے خلا ف مستقل آزادانہ کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے،سید عاشق حسین کرمانی

اتوار 19 جون 2016 17:36

اوکاڑہ۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے اور مسلم لیگ ن کے راہنما سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ حکومت کرپشن کے خلا ف مستقل آزادانہ کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی جلد ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممبران الیکشن کمیشن کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئینی ضرورت ہے تاہم تحریک انصاف کو بھی اس میں شامل کرلیاجا رہاہے کیوں کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے تمام آئینی اداروں کا استحکام چاہتی ہے جس کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشاورت کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔

انہوں نے ٹی او آرز کے حوالہ سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس معاملہ میں واضع ہے کہ ایک ایسا مستقل کمیشن تشکیل دیا جائے جوآزادنہ ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انداز سے سب کا احتساب کرنے کا اہل ہو ،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الزامات کا کھیل کھیلنے کی بجائے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :