Live Updates

عمران خان کو چوہے مارنے کا مشورہ دینے والے پنجاب میں پچھلے سات سالوں سے مکھیاں مار رہے ہیں‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 19 جون 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کو چوہے مارنے کا مشورہ دینے والے وفاق میں تین سالوں سے اور پنجاب میں پچھلے سات سالوں سے مکھیاں مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جرائم کی شرح بڑھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی قوم کا قیمتی وقت اور سرمایہ ضائع کر رہے ہیں قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے وزراء کا میاں نواز شریف سے ملنے اور بریفنگ لینے والوں کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانگ لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں جرائم کی شرح بڑھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ اپنی پالیسیوں پر غور کریں وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح بڑھنے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ احکام شریف خاندان کی نوکری کرنے کی بجائے ملکی مفادات کا خیال رکھیں اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں دعوے اور وعدوں سے حالات میں تبدیلی نہیں آتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :