شیعہ علماکونسل کے زیراہتمام القدس ریلی کے انتظامات کا جائزہ‘ القدس کمیٹی پنجاب تشکیل دے دی گئی

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قائدملت جعفریہ کی اپیل پر منایا جاتا ہے‘ علامہ سبطین سبزواری

اتوار 19 جون 2016 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعتہ الوداع ،25، رمضان المبارک کو یوم القدس ریلی کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، گذشتہ سال کی نسبت زیادہ اچھے طریقے سے القدس ریلیوں کے انعقاد کے لئے تنظیمو ں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بات شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں لاہور ڈویژن کے صدر سید شہباز حیدر نقوی ، توقیر حسین بابا، مولانا اشتیاق کاظمی، اور دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پنجاب کی سطح پر مولانا اشتیاق کاظمی کی سربراہی میں 22۔

(جاری ہے)

رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

جس میں شیخ توقیر حسین بابا،انتظارحسین نقوی ،شہباز حیدر نقوی،میاں فرزند علی چھچھر،مولانا دلاور حسین ہاشمی، آصف علی زیدی،ملک شوکت علی اعوان،سید جعفر شاہ،چوہدری صغیر عباس ورک،قاسم علی قاسمی،ملک فقیر حسین،عامر علی خان بھٹی ،آفتاب ہاشمی،شاہد جعفری، مولانا یعقوب رضا حیدری ،مظہرالحسن جعفری،سید اخترہا شمی، اسلم شیرازی،محمود علی بھٹی، عاشق علی بھٹی ،بشارت علی ڈوگر، شبیر فاروقی اور دیگر شامل ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف ہرسال عالمی ضمیر کو جگانے اور فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قائدملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر منایا جاتا ہے۔جس کی ابتدا امام خمینی نے کی تھی اور اسلامی تحریکوں نے اسے پوری دنیا میں جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ القدس ریلی شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ بھی پیش کرے گی۔ اس میں دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :