Live Updates

نوازشر یف سے استعفیٰ مانگنے والوں کو منہ کی کھانا پڑیگی ‘علامہ زبیر احمدظہیر

طاہر القادری اور عمران خان کے دھر نوں کی سیاست اپنی موت آپ مر جائیں گے ‘آئینی مدت پوری کر نا (ن) لیگی حکومت کا حق ہے‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 جون 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمدظہیر نے کہا ہے کہ نوازشر یف سے استعفیٰ مانگنے والوں کا منہ کی کھانا پڑیگی ‘طاہر القادری اور عمران خان کے دھر نوں کی سیاست اپنی موت آپ مر جائیں گے ‘2018تک اپنی آئینی مدت پوری کر نا (ن) لیگی حکومت کا آئینی قانونی اور اخلاقی حق ہے جو دنیا کی کوئی طاقت ان سے چھین نہیں سکتی ۔

اتوار کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمدظہیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد ملک کو کر پشن ‘مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات کیے وہ پوری قوم کی آواز ہے اور موجودہ حکومت ہر شعبے میں قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے مایوس ہوں گے اور قوم (ن) لیگ کی منتخب عوامی حکومت کیساتھ کھڑی ہے اسکے خلاف کسی بھی قسم کے دھر نے اور احتجاج پر منہ توڑ جواب دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں جمہو ری نظام اور حکومت کو چلنے دیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات