پاکستان افرتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ‘ جمہو ریت کی مضبوط ہی اصل میں ملک اور اداروں کی مضبوطی ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے امن کے قیام کیلئے پوری قوم دعائیں کر یں

جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الر حمن کی پارٹی رہنما ؤں سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 19 جون 2016 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر بر اہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ پاکستان افرتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحاد اور سیاسی استحکام ضروری ہے ‘جمہو ریت کی مضبوط ہی اصل میں ملک اور اداروں کی مضبوطی ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے امن کے قیام اور دیگر مسائل کے حل کیلئے پوری قوم دعائیں کر یں ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما ؤں مولانا محمد امجد خان سمیت دیگرسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو عد م استحکام کا شکار کر نے اور اقتصادی راہدری منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے بیرونی سازشیں تیز ہو چکیں ہیں اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور بقا کیلئے ضروری ہے کہ سب متحد ہو کر ان کو ناکام بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کے اندر کسی بھی قسم کی افر تفری اور انتشار کی سیاست ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہوگی بلکہ ہمیں اتحاد کا مظاہر ہ کر نا ہوگا اس میں ہی ملک اور قوم کی بھلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کیلئے ہم نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں

متعلقہ عنوان :