موجودہ حکمران جمہوریت کے نام پر غریب عوام سے مذاق کر رہے ہیں ‘اعجاز چوہدری

اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہیے کہ وہ کہتے ہیں قوم دال کی بجائے مرغی کھائے ، اسحاق ڈارجیسے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بننے

اتوار 19 جون 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کے نام پر غریب عوام سے مذاق کر رہے ہیں ‘ اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہیے کہ وہ کہتے ہیں قوم دال کی بجائے مرغی کھائے ، اسحاق ڈارجیسے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بننے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار منی لارڈنگ کا بے تاج بادشادہ ہے وہ قوم کو جواب دیں کہ انہیں نے ملک کو قرضو ں میں ڈبو دیا ہے ا ربو ں کے اثاثے کیسے بنائیں ؟ ملک میں مہنگائی ‘ بیروزگاری اور لو ڈشیڈنگ کے بحران نے عوام کا جینا محا ل کر دیا ہے ‘ہر طرف کرپشن‘ لوٹ مار کا بازار گرم ہے‘اسحاق ڈار نے ہیرا پھری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ‘ قرض لیکر ملک کوچلایا جا رہا ہے اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں اور موجو دہ حکومت کی تما م پالیسیا ں عوام دشمن ہیں ملک دن بدن بحرانو ں میں دھنستاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا پانامہ لیکس پر اصولی مؤقف ہے کیسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹے گی‘کاگرحکمرانوں کو احتساب سے ڈر نہیں وہ بھا گ کیو ں رہے ہیں ؟ حکمرانو ں نے ملک کولوٹنے کے سوائے کچھ نہیں کیا ‘ مغل اعظم کے دربار میں درباری حاضری کیلئے لند ن گئے ہیں ملک اور قوم کا حکمرانو ں کو کو ئی احساس نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمران اپنے ہی بوجھ کے نیچے دب چکے ہیں ‘ جلد (ن) لیگ کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے ‘ ٹی او آرزکا مسئلہ حل نہیں کیا تو تحریک انصاف سڑکو ں پر نکل کر بھر پور احتجاج کر ے گی اور حکمرانو ں کو چلتا کرنے پرمجبو ر کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :