فیصل آباد ٗچائے فروش کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کلین چٹ مل گئی

اتوار 19 جون 2016 16:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) فیصل آباد میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے چائے فروش کی ہلاکت کے واقعہ کی ایک ہفتے بعد انکوائری شروع تو ہوگئی تاہم انکوائری کے پہلے روز ہی تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کلین چٹ دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے گلبرگ پولیس کے ہاتھوں غریب چائے فروش کی ہلاکت کے واقعہ کی انکوائری خدا خدا کرکے شروع تو ہوئی مگر شروع ہوتے ہی مکمل بھی ہوگئی اور تشدد کرنیوالے چاروں اہلکاروں کو کلین چٹ بھی مل گئی۔

پہلے تو واقعہ کو دبانے کی پوری کوشش کی گئی۔میڈیا کے دباؤکے نتیجے میں تحقیقات شروع ہوئیں تو چند گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرلی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے تمام گواہان اپنے بیان سے منحرف ہو چکے ہیں اور مقتول فیاض کا والد تاج محمد بھی کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتا۔ انکوائری رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیاض کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بھی تشدد کا ذکر نہیں۔

متعلقہ عنوان :