نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس پنجاب کا پہلا اجلاس،فلور ملز ایسوسی ایشن کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی

امراض پر قابو پانے کیلئے فورٹیفائڈ آٹے کا استعمال لازمی ‘چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو

اتوار 19 جون 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کے خاتمے کیلئے آئرن ملے آٹے کی تیاری کے حوالے سے گزشتہ روز تمام نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس پنجاب کا مقامی ہوٹل میں پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو، گروپ لیڈر عاصم رضا ، میا ں ریاض،مائیکرو نیوٹرینٹ انیشیٹوڈائریکٹر پروگرام سروسز سٹیو گلبرٹ اور انکا وفد،سیکرٹری خوراک ڈاکٹر پرویزاحمد خان، ڈائریکٹر خوراک آصف بلال لودھی ، ڈاکٹر سخاوت پی سی ایس آئی آر اور انکی ٹیم کے نمائندے، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے نمائندگان، ڈاکٹر نصیر محمد نظامی کنٹری ڈائریکٹر ایم آئی ، منورحسین نیشنل پروگرام مینجرWFF ، ویمن یونیورسٹی، یونیسیف کے نمائندے اور دیگر فلور ملرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران تمام سیٹیک ہولڈر کی جانب سے آئرن ملے آٹے کی تیاری پر اتفاق رائے کیا گیا ۔ جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئرن ملے آٹے کی تیاری کے حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ خواتین اور بچوں میں آئرن کی کمی کی وجہ سے خون کی کئی طرح کی بیماریوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، لہذا ان امراض پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ فورٹیفائڈ آٹے کی تیاری عمل میں لائی جائے ۔

ابتدائی طور پر آئرن ملے آٹے کی تیاری کا آغاز اسلام آباد ،راولپنڈی اور لاہور تینوں شہروں سے کیا جائے گا۔ جبکہ بعد ازاں فورٹیفائڈ آٹے کی تیاری کا سلسلہ دیگر شہروں تک وسیع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ ہیڈ و چیئرمین فورٹیفیکشن کمیٹی عاصم رضااور چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کہا کہ عنقریب اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہور کے عوام کو آئرن ملا آٹا فراہم کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :