کپاس کے کاشتکار فصل پر دل وجان سے محنت کریں اور اچھی قیمت کے حصول کیلئے پرامید رہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید

حکومت پنجاب کسان بھائیوں کو کپاس کی بہترین قیمت دلوانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے‘صوبائی وزیر زراعت

اتوار 19 جون 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹرفرخ جاوید نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار فصل پر دل وجان سے محنت کریں اور اچھی قیمت کے حصول کے لئے پرامید رہے،حکومت پنجاب کسان بھائیوں کو کپاس کی بہترین قیمت دلوانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں کپاس کی فصل کی بوائی کے حوالے سے جاری کمپین کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے سینئرافسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیرزراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ خصوصی ٹیمیں بنا کر کپاس کی کاشت کے علاقوں میں جائیں اور کسان بھائیوں کو فصل کی فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ سے کپاس کی ابتدائی فصل 3000 روپے فی من سے زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ کاشتکار اس سال کپاس کی اچھی قیمت وصول کریں گے۔

اجلا س کو بتایا گیا کہ ایک تخمینہ کے مطابق اس سال پنجاب 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے ۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے موسمی تغیرات کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ بھارت اور دیگر علاقوں میں بھی اس سال کپاس نسبتا کم کاشت کی گئی۔اس موقع پروزیر زراعت نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر کسان بھائیوں کی تربیت کی کریں اور انہیں کپاس کی فصل پر دل وجان سے محنت کرنے کی تلقین کریں تاکہ فی ایکڑ اچھی پیداوار حاصل کرکے انہیں فصل کی بہترین قیمت میسرآ سکے۔

ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکار بھائیوں کی فلاح کے لئے ڈی اے پی کھاد اور یوریا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے اور کسانوں کو فرٹیلائزر کے متوازن استعمال سے اپنی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :